 |
pak vs nz
|
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
8 سال میں پاکستان نے آج کے میچ میں پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک بھی چھکا نہیں مارا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آج کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 131 رن کا ہدف دیا۔
اس میچ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین سے 20 اوورز میں کوئی بھی چھکا نہیں لگا۔ پاکستان کی طرف سے افتخار احمد 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آصف علی نے 20 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے اکیس بالوں پر 21 رنز بنائے اور محمد رضوان نے 17 بالوں پر 16 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے ہدف 17 اوور میں میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ دبئی میں ایک دفعہ ایسا ہوا تھا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کوئی جھکا نہیں مارا تھا اپنی پوری ایننگ میں۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئےنیوزی لینڈ میں موجود ہے اس سیریز کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم ادھر نیوزی لینڈ سے ہی آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئےآسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں